علامہ اقبال ایکسپریس کا لودھراں کیلئے باقاعدہ سٹاپ منظور

  علامہ اقبال ایکسپریس کا لودھراں کیلئے باقاعدہ سٹاپ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں (نمائندہ پاکستان)علامہ اقبال ایکسپریس کا لودھراں کے لیے سٹاپ منظور  کرلیا گیا،ریلوئے اسٹیشن پہنچنے پر تاجروں اور شہریوں کا والہانہ استقبال تفصیل کے مطابق پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان صادق شیخ،چیف کمرشل منیجر مریم گیلانی، ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا کی وجہ سے کراچی سے براستہ ساہیوال لاہور نارووال پسرور سیالکوٹ تک چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا لودھراں میں اسٹاپ منظور کردیا گیا ہے گذشتہ روز جب سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس لودھراں جنکشن پر پہنچی تو لودھراں کی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
تاجربرادی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ٹرین کا والہانہ استقبال کیا ٹرین ڈرائیور کو پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر سماجی راہنما را عابد فاروق،ندیم عباسی،راو غلام عباس، صدر کریانہ مرچنٹ ریاست علی عباسی، اسٹیش ماسٹر حاجی ریاض اوردیگر شہریوں نے لودھراں کے لیے علامہ اقبال ایکسپریس کا سٹاپ منظور کرنے پر ریلوئے کی انتظامیہ بالخصوص چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان صادق شیخ،چیف کمرشل منیجر مریم گیلانی، ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے اس اقدام سے لودھراں کی تاجر برادری کو سستے اور محفوظ سفر کی سہولت میسر آئی ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ اس ٹرین کو زیادہ سے زیادہ بزنس دلوایا جائے گا۔