میپکو، مختلف شہروں میں آپریشن 35بجلی چوروں کو جرمانے، وارننگ
ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے35صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔24 ہزار413یونٹس بجلی چوری کرنے پر6لاکھ45ہزار روپے جرمانہ عائد۔ڈائریکٹرکمرشل(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
میپکو اسد حماد کے مطابق 19نومبر2022 کو ملتان سرکل میں 3 بجلی چوروں کو 98900روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 10 بجلی چوروں کو95036روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 7بجلی چوروں کو97600روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 2 بجلی چوروں کو 110000 روپے جرمانہ عائداوررحیم یار خان سرکل میں 13صارفین کو243500روپے جرمانہ عا ئد کیاگیا۔