ملتان، پندرہ کروڑ کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ مکمل

  ملتان، پندرہ کروڑ کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)اراکین اسمبلی محمد ندیم قریشی، مخدومزادہ زین حسین قریشی اور ملک عامر ڈوگر نے کڑی جمنداں میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ندیم قریشی نے کہا کہ حلقہ پی پی 216 میں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے اور نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے 15 کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کا یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔ سپورٹس کمپلیکس میں  فٹ بال کے لئے گراونڈ کی تعمیر کیساتھ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ جدید فلڈ لائٹس کی تنصیب بھی کی گئی ہے تاکہ ڈے اینڈ نائٹ میچز کا انعقاد ہو سکیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ شہر میں کھیلوں کے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 فروغ بارے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی پیدا کرنے کیلئے ہمیں ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع اور کھیلوں کے میدان فراہم کرنے ہوں گ تاکہ وطن عزیز  کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام مل سکے۔ رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے کہا کہ  قومی اور عالمی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے گراس روٹ کی سطح پر کام کی بہت ضرورت ہے اور کھیلوں کے لئے ان گراونڈز کی تعمیر کا بنیادی مقصد یہی ہے۔ اس موقع پر فٹ بالر ایسوی ایشن کے صدر جاوید قریشی نے کھلاڑیوں کی طرف ممبران اسمبلی کا خصوصی شکریہ ادا  کرتے ہوئے یہاں جلد ٹورنامنٹ میچز کے انعقاد کا اعلان کیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماں، ورکرز اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔