اسامہ عبدالکریم کی گرفتاری، ڈیرہ میں احتجاج کا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پی ڈی ایم کے رہنما ؤں ضلعی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث خالد محمود اظہر، جے یوآئی ضلعی صدر مولانا اقبال رشید،ضلعی صدر مسلم لیگ ن میر مرزا تالپورنے کہا ہے کہ اسامہ عبدالکریم کی گرفتاری اور مقدمہ میں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو نامزد کرنے پر پنجاب حکومت کے انتقامی کاروائی کی مذمت کرتے ہیں اگر اسامہ عبدالکریم کو کل 22نومبر تک رہانہ کیا گیا تو بدھ کوپی ڈی ایم کے پلیٹ فارم(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
سے مشترکہ احتجاج انٹی کرپشن کے دفتر کے سامنے کیا جائے گا اور پھر یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ آگے بڑھتاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے مشترکہ رہنماؤں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق میئر شاہد حمید چانڈیہ،سابق ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد،نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ احمد حسن ورک،حافظ نذیر احمد مدنی، جمعیت علماء اسلام پاکستان عبدالغفورسیفی،پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری فہد بھٹی، ابوبکر کھوسہ، احمد عبد الکریم،حسین عبد الکریم،انس عبد الکریم، حاجی لطیف سپل،عبد المتین بھٹہ و دیگر سیاسی رہنماء بھی موجود تھے پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات پر فقط سیاسی مخالفت کی بنا پر صوبائی حکومت کا یہ اقدام پنجاب میں عام لوگوں کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے سیاست کا مقابلہ سیاست سے کیا جانا ہی جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور ہم وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمن،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،پروفیسر علامہ ساجد میر و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں اس معاملہ کی مذمت کی ہے اورہمیں پوری امید ہے کہ عدالتیں انصاف کریں گی اور اسامہ عبدالکریم رہا ہوجائیں گے انہوں نے کہا پنجاب حکومت کے ان اقدامات سے ورکرز میں اشتعال اور حکومت سے نفرت پیدا ہو رہی ہے پنجاب حکومت کی طرف سے اسطرح کی انتقامی کاروائی بند نہ کئی گئی توہم پھر ملک گیر احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور آج21نومبر کو پل ڈاٹ پر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ڈیرہ غازیخان کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گااوراسامہ عبد الکریم کی رہائی تک احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔