سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے، شہری

  سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے، شہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان)حکومت اور اپوزیشن دونوں پہ لوگ ناراض سب اپنے مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں عوام کی فکر کسی کوبھی نہیں غریبوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی جبکہ حکمران ایک دوسرے کونیچا دیکھنے میں مصروف ہیں عوامی سروئے میں لوگ پھٹ پڑے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک عوامی سروئے کے دوران مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت اوراپوزیشن دونوں کو آڑ ے ہاتھوں لیا اس موقع پر ان افراد کا کہناتھا کہ سب اپنے اپنے مفاد کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں جب کہ عوام کی فکر کسی پارٹی کوبھی نہیں پہلے پنجاب میں حکومتوں کی تبدیلی کا جوکھیل تماشہ جاری رہا تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ ادھر ہی لگی ہوئی تھی جس(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 کی وجہ سے کئی ماہ غربت مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ بادستور جاری رہا ان اہم ایشوز سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے لیکن ان بحرانوں سے نمٹنے کی بجائے دونوں دھڑے ان مسائل میں اضافے کا موجب بن رہے ہیں اور ایک پھر دھرناسیاست کاآغاز شروع ہے اورایک دوسرے کونیچا دیکھنے کے لیے عام غریب آدمی کے لیے مسائل درمسائل پیدا کر رہے ہیں جبکہ اقتدار کی ہوس نے عوام کے سامنے اب سیاستدانوں کے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں آئے روز نئے ٹیکسزز سے کاروبار زندگی جس بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں اس کی کسی کو بھی پرواہ نہیں چاہے وہ حکمران طبقہ ہو، یاپھر اپوزیشن میں بیٹھے سیاستدان سب اقتدار کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں ان کے اس طرزسیاست نے لوگوں کومزید پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے عوامی حلقوں نے دونوں اقتدارمیں موجود حکمران جماعتوں پنجاب حکومت اوروفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ غریبوں کے حال پر رحم کیا جائے۔