اوپن مارکیٹ میں گرانفروشی،دکاندار من مانے نرخ وصول کرنے لگے

  اوپن مارکیٹ میں گرانفروشی،دکاندار من مانے نرخ وصول کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(جنرل رپورٹر)شہر کی اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر گراں فروشی اپنے عروج پر رہی، دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی بجائے سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی، ضلعی انتظامیہ کے لگائے گئے بازاروں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کئے گئے تاہم خریداروں کی جانب سے معیار کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں۔آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول فی کلو 82کی بجائے 110سے120،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم73کی بجائے80روپے،آلو شوگر فری درجہ اول62کی بجائے70،آلو شوگر فری درجہ دوم57کی جگہ 60،نیا آلو سفید100،پیاز د ر جہ اول197کی جگہ 210 سے 220،پیاز د ر جہ دوم170کی بجائے 180 سے 190،ٹماٹر 190کی بجائے 240 سے 250روپے، ٹما ٹر د ر جہ دوم170کی بجائے 180 سے 190، لہسن دیسی 270 سے 280،لہسن چائنہ 295 سے 320 سے 350،ادرک تھائی لینڈ 330 کی بجائے  370 سے 400،ادرک چائنہ 360کی بجائے  400 روپے، کھیرا دیسی 60، کھیرا فارمی 63کی بجائے 65 سے 70 ، میتھی  45 سے50، بینگن  40، بند گوبھی 75 سے 80، گوبھی 40 رو پے،شملہ مر چ 85کی بجائے 130 سے 140، بھنڈ ی 100 کی بجائے 140 سے 150، شلجم40،اروی 130 سے 140،مٹر 230 سے 240، سبز مرچ اول 220کی بجائے 250،گھیا کدو40 کی بجائے 45 سے 50، مونگرے95کی بجائے 120 سے 130، لیموں دیسی150کی بجائے 170 سے 180،لیموں چائنہ 60ر وپے، پھلیاں باریک 95 کی بجائے 100 سے 110،ٹینڈے دیسی 158 کی بجائے 170 سے 180، مولی 40، پالک فارمی40،پالک دیسی 50،گاجر چائنہ 170سے180 اورگاجر دیسی 70سے80 روپے تک فروخت ہوتی رہی۔  سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 240کی بجائے 270 سے 290 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم135 کی بجائے150 سے 160،سیب کالا کولو میدانی اول130کی بجائے 150،سیب کالا کولو میدانی دوم86کی بجائے 100،سیب سفید اول 120، سیب سفید دوم 95کی بجائے100،کیلا سپیشل 140 کی بجائے 160 سے 170،کیلا درجہ اول 100،کیلا درجہ دوم80،امرود  80 سے90،انار بدانہ 480 کی بجائے 550 سے 600،انار قندھاری210،انار دانے دار340کی بجائے 360 سے370،شکر قندی65کی بجائے 80، پپیتا 220 کی بجائے 240 سے 260، گریپ فروٹ فی دانہ 20 روپے، سنگھاڑے 75کی بجائے  80روپے میں فروخت ہوئے۔برائلرگوشت 12روپے کم ہو کر 402 روپے کلو ہو گیا۔ فارمی انڈے 2 روپے مزید مہنگے ہو کر 261روپے فی درجن ہوگئے،صارفین کا کہنا کہ قیمتوں میں فوری طور پر کمی کی جائے۔