حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے،شاہد صدیق

  حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے، ملک پر زبردستی مسلط کردہ نام نہاد تجربہ کاروں نے ملک و معیشت کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے سے پہلے ہی عوام کے حق میں بڑا فیصلہ آسکتاہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان کو طا قتور مافیا سے نجات دلانے کے لئے پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کرپٹ حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں، تحریک ا نصا ف عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے جھوٹ، منافقت اور انتقامی سیاست کرنے والے امپورٹڈ حکمران عوام سے منہ چھپاتے نظر آ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کھوٹے کھرے کی بخوبی پہچان رکھتے ہیں ملک میں بھوک غربت بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن نااہل وزیر اعظم اور انکے حواری عوام کو ترقی و خوشحالی کے افسانے سنا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ ملک کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے عام آدمی کے مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے امپورٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں۔  #/s#