علی گڑھ پبلک سکول و کالج مانگا منڈی میں یوم والدین کی تقریب
مانگا منڈی نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)علی گڑھ پبلک سکول وکالج مانگا میں یوم والدین کی سالانہ تقریب، پرنسپل ادارہ سکواڈرن لیڈر (ر) جناب ایم قاسم قاضی کی زیر نگرانی تقریب میں سی ایس آرپاکستان سٹیٹ آئل رانامحمد ادریس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں مینجر ایچ آر(او جی ڈی سی ایل) عبدرزاق خٹک، ضیا اللہ چودھری (قرشی فاؤنڈیشن)،ڈاکٹر طاہرہ مغل(ریکٹر ایمپیرئل کالج آف بزنس سٹڈیز لاہور)،ڈاکٹر منور مرزا(سابق وائس چانسلریونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، محسن اسد سابق فیڈرل سیکرٹری وسابق ریجنل چیف وفا قی محتسب لاہور، سکواڈرن لیڈر(ر) عبدالنعیم خان سابق پرنسپل علی گڑھ پبلک سکول و کالج مانگا نے بطورخاص شرکت کی۔ پرنسپل ایم قاسم قاضی نے سالانہ سکول رپورٹ پیش کی۔ اور تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے صدر جی اے صابری نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ہاؤسز کے درمیان مقابلہ جات کی بنیاد پر جیتنے والے بچوں کو ٹرافی دی گئیں۔ سپورٹس ٹرافی کا حقدار علامہ اقبال ہاؤس ٹھہرا،کر یکٹر بلڈنگ ٹرافی سرسید ہاؤس، اکی یمک ٹرافی علامہ اقبال ہاؤس اور سب سے بڑی قائداعظم ٹرافی علامہ اقبال ہاؤس کو ملی۔ مہمان خصوصی نے بچوں کی کردار سازی اور علی گڑھ پبلک سکول وکالج کی کاوشوں کوسراہا۔