حافظ عبدالکریم کے بیٹے کی گرفتار ی قابل مذمت ہے،مسعود اظہر

  حافظ عبدالکریم کے بیٹے کی گرفتار ی قابل مذمت ہے،مسعود اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) عوامی خدمت اور سیلاب متاثرین کیلئے شاندار خدمات انجام دینے ولے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ کی گرفتاری کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائی کی وجہ سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے لاکھوں کارکن اشتعال میں ہیں۔ حکومت اس طرح کی انتقامی کاروائیاں کرنے اور امن وامان کو داؤ پر لگانے سے باز رہے ان خیالات کااظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کارروائیوں میں اندھی ہوچکی اور عدل وانصاف کادامن ہاتھ سے کھوبیٹھی ہے۔سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی پاکستان کے عوام بالخصوص جنوبی پنجاب کیلئے شاندار دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات ہیں۔ابھی جنوبی پنجاب میں آنے والے حالیہ سیلاب میں ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور ان کے بیٹے اسامہ نے جس طرح سے دن رات متاثرین کی خدمت کی، بحالی کیلئے کام کیا، حق یہ تھا کہ فراخدلی کا ثبوت دیتے ہوئے حکومتی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا لیکن خدمات کا اعتراف کرنے کی بجائے محکمہ انٹی کرپشن کی طرف سے جھوٹے مقدمات بنا کر اسامہ عبدالکریم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


 یہ حکومت پنجاب کی بدترین قسم کی فسطائیت اور انتقامی کاروائی ہے، جس کے جھوٹے ہونے کااندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ پہلے ایک فرضی درخواست پر اسامہ عبدالکریم کو گرفتار کیا گیا بعد ازاں مقدمہ بنایا گیا جوکہ پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ ہم حکومت پنجاب سے کہنا چاہئیں گے کہ وہ اس طرح کی انتقامی کاروائیوں سے باز رہے اور فی الفور اسامہ عبدالکریم کو رہا کرے۔ اس انتقامی کاروائی، جھوٹے مقدمہ کے اندراج اور گرفتاری کی وجہ سے مرکزی جمعیت اہلحدث کے لاکھوں کارکن اشتعال میں ہیں۔اگر اسامہ عبدالکریم کو رہا نہ کیا گیا تو پھر حالات کی خرابی کی تمام ذمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہوگی۔