حکمرانوں کی غفلت سے شہر بدترین مسائل سے دوچار،ضیاء الدین انصاری
لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور اداروں کی دانستہ غفلت کی وجہ سے لاہور بدترین مسائل کا شکار ہے۔ ٹریفک مسائل، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کواذیت مبتلاکردیا ہے۔ٹوٹی سڑکیں، بوسیدہ سیوریج، گلی محلوں میں ناقص صفائی کے انتظامات، بازاروں اور سٹرکوں پر تجاوزات سمیت دیگر مسائل شہر وں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ہر سطح کے عہدیداران و ذمہ داران اورقومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم،حاجی ریاض الحسن، امراء علاقہ عبدالعزیز عابد، ڈاکٹر محموداحمد، سیف الرحمن، مرزا شعیب یعقوب، اظہر بلال سمیت دیگر ذمہ داران و عہدیداران موجود تھے۔