مفتی محمد رفیع عثمانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علیم الدین شاکر

  مفتی محمد رفیع عثمانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علیم الدین شاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ مفتی محمد رفیع عثمانی  کی وفات سے ملک ایک معتدل اور بلند پایہ عالم دین سے محروم ہو گیا ہے،تحریر و تحقیق کے شعبہ میں مفتی رفیع عثمانی کی عالمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ لاکھوں علما کے استاد، عالم اسلام کا عظیم سرمایہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کا سانحہ ارتحال کے باعث پاکستان عظیم محسن سے محروم ہوگیا۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کا ایک اور باب بند ہوکرپاکستان علمی سانحہ سے دوچارہوا،مولانا کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں کیا جاسکے گا
۔ انہو ں نے کہاکہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی رفیع عثمانی کا انتقال کسی بڑے سانحے سے کم نہیں ان کے انتقال سے نہ صرف دارالعلوم کراچی اور وفاق المدارس محروم ہوا ہے بلکہ پوری امت عظیم وارث علوم دینیہ عالی ظرف محسن ومربی سے محروم ہو گیا ہے ہم سب حضرت مولانا مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب وپسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کے ساتھ صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔  #/s#