اٹلی میں مقیم وسیم یوسف ویلنشیا ٹاؤن کے قبرستان میں سپردخاک 

  اٹلی میں مقیم وسیم یوسف ویلنشیا ٹاؤن کے قبرستان میں سپردخاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امریکہ میں مقیمپی ٹی آئی کے بانی راہنما چوہدری ندیم یوسف، نعیم یوسف،محمد کلیم یوسف اورفہیم یوسف کے جواں سال بھائی محمد وسیم یوسف اٹلی میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ ویلنشیا ٹاؤن کی جامعہ مسجدمیں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعدازاں انہیں این بلاک ویلنشیا کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور رسم قل آج بروز سوموار بعد از نماز ظہر ان کی رہائش گاہ واقع ای بلاک ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔