تجارتی و صنعتی شعبہ کی بہتری اولین اور بنیادی ضرورت ہے،وقار میاں 

تجارتی و صنعتی شعبہ کی بہتری اولین اور بنیادی ضرورت ہے،وقار میاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کی مضبوطی کیلئے تجارتی و صنعتی شعبہ کی بہتری اولین اور بنیادی ضرورت ہے۔ ٹیکس فری تجارت و صنعت ہی ملکی معاشی استحکام اور ترقی کیلئے کامیابیوں کے دروازے کھول سکتی ہے۔ تاجر دوست جدید معاشی اصلاحات ملکی معیشت کیلئے کامیابیوں کے وسیع مواقع پیدا کرسکتی ہے۔
 حکومت ملکی پیداوار مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک موثر انداز میں پہنچانے کیلئے مقامی تاجروں کیلئے آسان اور سازگار میکانزم بنائے ۔ ملکی معیشت میں خساروں کو پورا کرنے کیلئے مقامی کاروبار زندگی کو فعال بنانا انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے۔ تجارتی و کاروباری حلقوں کوسازگار حالات فراہم کیئے جائیں، خوشحال ترقی یافتہ پاکستان قوم کا مقدر ہو گا۔ پاکستان کے تاجر اور صنعتکار کو سہولیات دی جائیں تاکہ وہ مقابلہ کرنیکی پوزیشن میں آ سکے۔ بین الاقوامی ٹریڈ کو منافع بخش کاروبار بنانے کیلئے جدید پہلووں پر قانون سازی کی جائے۔