خانگڑھ،بائی پاس روڈ پر خوفناک گڑھے، حادثے، گاڑیاں تباہ

  خانگڑھ،بائی پاس روڈ پر خوفناک گڑھے، حادثے، گاڑیاں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان گڑھ (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)خان گڑھ بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جبکہ اس شاہراہ پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں اور کنارے بھی دھنس چکے ہیں اس خانگڑھ بائی پاس روڈ کی تعمیر 2010 میں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے سپیشل فنڈز سے ہوئی تھی اور اس طرح 12 سال سے بھی زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال اس روڈ کی مرمت نہیں کی گئی دوسری جانب نیشنل ہائی وے اور پروانشنل ہائی وے کے افسران  اس خانگڑھ بائی پاس روڈ کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکاری ہیں اور دونوں اداروں کے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
 افسران اس روڈ کی مرمت و تعمیر کیلئے عوام کو انکار کر رہے ہیں اور انکا موقف ہے کہ یہ روڈ ہمارے کھاتے میں نہیں ہے اور اس کی مرمت کیلئے وزیراعظم پاکستان سے ہی دوبارہ سپیشل فنڈز اجرا کیا جائے گا ان اداروں کے افسران نے بائی پاس روڈ کے کناروں کیلئے بھی اپنا عملہ تک نہیں لگایا جبکہ بائی پاس روڈ کی انتہائی خراب حالت سے حادثات رونما ہو رہے ہیں اور متعدد بار قیمتی جانوں کے ضیاع کی بھی اطلاعات ہیں یہاں کی عوام نے خانگڑھ بائی پاس روڈ کی فوری مرمت کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے فنڈز کی اپیل کی ہے #