تحریک انسداد سود کی مکمل حمایت کرتے ہیں،تحفظ ختم نبوت الائنس
لاہور(پ ر)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس جے یوآئی،جے یوپی،متحدہ علماء کونسل، جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت، مسلم لیگ(علماء مشائخ)، جمعیت اہلحدیث، مجلس احرار اسلام،جمعیت اہلسنت، تحریک اتحادبین المسلمین،خاکسار تحریک، مصطفائی جسٹس مومنٹ اورعالمی تحریک دعوت الحق کے رہنماؤں مولاناعبدالرؤف ملک،علامہ محمدممتازاعوان،ڈاکٹر فرید احمد پرا چہ، مفتی غلام حسین نعیمی،مولانا محمد الیاس چنیو ٹی (ایم پی اے)،پیر سیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ، سردار محمدخان لغاری،سیدعطاء اللہ شاہ بخاری،مفتی عاشق حسین، مولانا محمداسلم ندیم،ڈاکٹر ماجد خاکسار، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مولانا حنیف حقانی،ڈاکٹر شاہد نصیراورمفتی محمد اسعدنیازنے اسلامی نظام معیشت کے قیام اورسودکے خاتمہ کیلئے تحریک انسدادسودکی مکمل تائیدوحمایت کااعلان کیا اوراُمت مسلمہ کے مشترکہ پلیٹ فارم ومشترکہ آوازتحریک انسداد سود کی وطن عزیزپاکستان میں اسلام کے نظام معیشت لاگوکرانے اورسودی نظام معیشت کے خاتمہ کیلئے دینی علمی،عدالتی وآئینی اورپُرامن عوامی جدوجہد کو بھرپور خراج تحسین پیش کیاہے۔ اورکہاہے کہ سودکے خاتمہ سے ہی معیشت بہتراورملکی تعمیروترقی ہوگی۔سودکی لعنت نے معیشت بُری طرح تباہ کردی،قرضے،غربت،بے روزگاری وکمرتوڑمہنگائی بڑھادی سودکی وجہ سے نہ صرف ملکی قرضوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے بلکہ غربت کی لکیرکے نیچے زندگی بسرکرنے والوں میں بھی دن بدن اضافہ ہورہاہے اس لیئے سودکی لعنت کایکسرخاتمہ انتہائی ناگزیرہے جوپوری قوم کامطالبہ وآوازبن چکاہے۔