ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے،صفدر بٹ

ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر لبرٹی مارکیٹ بورڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو خود کرنے دیا جائے۔ حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے۔ ڈرا دھمکا کر خوف پیدا کرکے ملک میں آزادی اظہار رائے کو کچلا جارہا ہے۔ عوام اگر انتخابات چاہتی ہے نئی قیادت کو اقتدار سونپنا چاہتی ہے تو اپوزیشن کیوں تردد کررہی ہے۔ حکومت اور قومی ادارے فی الفور شفاف الیکشن کی راہ ہموار کریں۔ عوام کے مینڈیٹ کے جو بھی آگے آئے اسے اقتدار سونپ دیا جائے۔ تصادم ٹکراو اور سیاسی کشیدگی کے حالات کا واحد پائیدار حل نئے انتخابات ہیں۔ نئے الیکشن کا اعلان کرکے غیریقینی اور بے چینی کی فضا ختم کی جائے۔ قومی معاشی اقتصادی عمل جمود کا شکار ہوکر رہ گیا یے۔ عوام مستقل ذہنی اذیت اور مشکل صورتحال کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ قومی ادارے عوامی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے ملک میں شفاف الیکشن کروائیں اور جو پارٹی مینڈیٹ لے کر آئے اقتدار اسے سونپ دیں۔