سٹیک ہولڈرز کو مشترکہ حکمت عملی کا ایجنڈا پنانا ہو گا،مجاہد مقصود

  سٹیک ہولڈرز کو مشترکہ حکمت عملی کا ایجنڈا پنانا ہو گا،مجاہد مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے سٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت اور مشترکہ حکمت عملی کا ایجنڈا ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ مضبوط سیاسی استحکام اور سازگار حالات سے ہی سماجی اور معاشی حالات مستحکم ہوں گے۔ ملکی معاشی ترقی کے تابندہ دور کے آغاز کیلئے طویل المدتی اقتصادی پالیسیز بنائی جائیں۔ یک نکاتی اکنامک ایجنڈا دگرگوں حالات سے نجات کی نوید ثابت ہوسکتا ہے۔ تجارت و صنعت اور کاروباری سرگرمیوں کے اڑان بھرنے سے ہی معاشی اعشاریوں کے بہتر نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔ ملک میں کاروباری سرگرمیاں گراس روٹ لیول پر مستحکم ہونے سے ملکی معیشت بیرونی تسلط سے نکل کر اپنے پاوں پر کھڑی ہوگی۔ مقامی کاروبار اڑان بھرنے سے ملک کا صنعتی و تجارتی طبقہ خوشحال ہوگا جس کے اثرات بتدریج مزدور دکاندار اور عام آدمی تک جائیں گے۔پاکستان کو آج قومی یکجہتی یگانگت اور رواداری کی اشد ضرورت ہے۔ ملک و قوم کے مفاد اور معاشی ترقی کو مقدم رکھتے ہوئے پاکستان میں اتحاد و اتفاق کی فضا بنائی جائے۔