دانیوال میں سوئی گیس بند، اہل علاقہ کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

دانیوال میں سوئی گیس بند، اہل علاقہ کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی) شہربھر  میں سوئی گیس ہونے کے باوجود دانیوال سوئی گیس سے محروم۔ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
تفصیل کے مطابق اس جد ید دور میں بھی  دانیوال کیعلاقہ میں سوئی گیس جیسی سہولت نہیں آئی حالانکہ  ارد گرد کے علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت دستیاب ہو چکی ہے سارے شہر کو جو گیس سپلائی کی جارہی ہے وہ دانیوال سے گزر کر جارہی ہے  ووٹ لینے کے لیے ہر آنے والے نمائندے نے گیس دینے کا وعدہ کیا مگر اقتدار کے نشے میں  بھول گئے   اہل علاقہ نے کہا کہ منتخب نمائندے اور انتظامیہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بند کرے اور فی الفور سوئی گیس جیسی نعمت سے نوا ز ے  حالانکہ سابق ارکان اسمبلی نے اہل علاقہ سے وعدہ بھی کیا تھا مگر کئی سال  گزرنے کے با وجود وعدہ وفا نہ ہوسکا۔