ملتان، میڈیکل سٹوڈنٹس پر وحشیانہ تشدد، حملہ آور فرار، مقدمہ درج

  ملتان، میڈیکل سٹوڈنٹس پر وحشیانہ تشدد، حملہ آور فرار، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فن فئیر میں میڈیکل طلبا پر تشدد اور فائرنگ کا معاملہ،مقدمہ درج،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جمعہ کو رات گئے فن فئیر کے آخری روز گالا نائٹ کے اختتامی لمحات کے دوران(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
 میڈیکل طلبا نے طالبہ کو چھیڑنے پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے گالا نائٹ میں آئے تین آوٹ سائیڈرز کو مارنا شروع کر دیا جس پر موقع پر موجود نشتر ہسپتال کے چیف سیکیورٹی آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ صباحت شیر خان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے مداخلت کرتے ہوئے تینوں آوٹ سائیڈرز کو تھانے منتقل کر دیا تاہم اسی دوران آوٹ سائیڈر لڑکوں کے ساتھی کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر نشتر گیٹ نمبر 3 پر پہنچ گئے جہاں سے ہاسٹل جانے والے دو میڈیکل کے طالب علموں پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ادھر تشدد کا نشانہ بننے والے طلبا کو ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا جبکہ تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف پرچہ دینے کی درخواست جمع کروا دی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت دیگر نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔