جماعت اسلامی قرآن وسنت کا نظام لانے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے، ذیشان اختر
بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ونگران نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن پروفیسر ابراہیم نے مقامی سکول میں حفاظ کرام کی دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران سے رہنمائی حاصل کرنے سے ہی ہم کامیاب زندگی گزار سکیں گے قرآن کایہ اعجاز ہے کہ اسے جس دور میں بھی پڑھیں گے رہنمائی حاصل کریں گے جماعت اسلامی قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے ملک پاکستان میں عملی جہدو جہد کررہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آپ جدید تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا بھی حق ادا کر رہے ہیں یہاں سے کامیاب ہونے والے بچے معاشرے میں اپنا کردار نمایاں ادا کرتے ہیں تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن جنوبی پنجاب حافظ عرفان انجم سیکرٹری جنرل طاہر نعیم صدیقی نے بھی خطاب کیا دریں اثنا پروفیسر ابراہیم نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم ہماری ضرورت ہے سرکاری سکولوں میں صرف تعلیم دی جاتی ہے جبکہ تربیت کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جاتی شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کے لیے پالیسیاں مرتب کی جائیں تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عارف حسین عاصم اور ڈپٹی ڈائریکٹر نافع پاکستان محمد ابرہیم بھی موجود تھے۔