کمانڈر سٹی کے چیئرمین ”نیشنل لیڈرزایوارڈ“ کے لیے نامزد 

کمانڈر سٹی کے چیئرمین ”نیشنل لیڈرزایوارڈ“ کے لیے نامزد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(بزنس رپورٹر) کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی نیشنل لیڈرزایوارڈ کی ایک عالی شان تقریب میں کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر کو عوام الناس کے لئے کمانڈر سٹی جیسا مثالی پروجیکٹ مکمل کرنے پر ”بہترین کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم ایوارڈ“ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کمانڈر ذاکر کو پیش کیا۔ اس موقع پر کمانڈر ذاکر کی کاوشوں کی پذیرائی میں انہیں ”قابل فخر ملک کے قیمتی اثاثہ“ جیسے الفاظ سے بھی نوازا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولوگ خلوص نیت کے ساتھ اس ملک کی تعمیر وترقی کے لئے کام کررہے ہیں ان کی پذیرائی ضرور ہونی چاہیے انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اورہمیں نوجوانوں کوہرفیلڈ میں آگے لانا چاہیے انھوں نے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کرنے کے بجائے مل جل کر ملک کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اگر ہم نے ایسا کرنا شروع کردیا تو ایک نیا سویرا ضرور آئے گا۔ کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایوارڈزان کے اندر خدمت خلق کے جذبے کو مزید مضبوط کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کمانڈر سٹی کو ملک کے چپے چپے میں پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سے مستفید ہوسکیں