پاک افغان طورخم بارڈر کراسنگ کے اختیارات کسٹم حکام کو ملتے ہی صورتحال بہتر

پاک افغان طورخم بارڈر کراسنگ کے اختیارات کسٹم حکام کو ملتے ہی صورتحال بہتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پاک افغان طورخم بارڈر کراسنگ کے اختیارات کسٹم حکام کو ملتے ہی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے منشیات سمیت کرنسی ودیگر اشیاء کی سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں وفاقی حکومت کی طرف سے کسٹم حکام کو اختیارات منتقل کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے۔کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام نے چیف کلکٹر خیبر پختونخواہ محمد سلیم کی ہدایت اور کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین احمد وانی کی خصوصی دلچسپی پر طورخم بارڈر پر غیر قانونی طور پر ڈالرز سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کی ہے اور اسی ہفتے میں مختلف کارروائیوں میں 45000امریکی ڈالرز کو قبضہ میں لے کر کرنسی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ محمد سلیم اور کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین احمد وانی کے آنے سے طورخم بارڈر پر غیر قانونی کرنسی سمگلنگ، منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا منافع ہوا ہے یاد رہے کہ پوری دنیا میں انٹرنیشنل بارڈر کراسنگ پوائنٹ اور اینٹی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اختیارات کسٹمر کو دی جاتی ہیں۔