معاشرے کو تقسیم کرنے کی بجائے بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے:جی سی این ایلو مینائی

معاشرے کو تقسیم کرنے کی بجائے بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے:جی سی این ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ساہیوال،چیچہ وطنی (نیوز رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال ایلومینائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ عشائیہ کی تقریب منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی معروف صحافی، تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی تھے جبکہ معروف صحافی سجاد میر، جسٹس(ر) حسنات احمد خاں، عبدالطیف چشتی ایڈووکیٹ اس خصوصی نشست کے مہمانان اعزاز تھے۔ تقریب میں کالم نگار سعید آسی،صحافی سجاد میر، کالم نگار جاوید اقبال،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق صدر عارف چوہدری، معروف بزنس مین میاں طارق نعیم فرشتہ،سابقہ کنٹرولر پی ٹی وی ریاض مسعود،بریگیڈیئر انوار الحسن کرمانی،جسٹس (ر)حسنات احمد،پروفیسر قمر خان،میاں سعید فرشتہ،مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک حق نواز سگھلہ،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی،تقریب کا آغاز ایلومینائی کے روح رواں ڈاکٹر افتخار شفیع صدر نشین شعبہ اردو نے کیا تلاوت کے بعد معروف نعت خواں پرڈیوسر پی ٹی وی علی رضا نے مظفر وارثی کا نعتیہ کلام“مفلس زندگی”پیش کیا،جس کے بعدممتازسیاستدانوں، بیورو کریٹس، صحافیوں، قلمکاروں، دانشوروں، اساتذہ، صنعتکاروں، کاشتکاروں اور دیگر مکاتب زندگی کی نمایاں شخصیات نے سالانہ عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ معاشرے کوتقسیم کرنے اور منافرت وکشیدگی پھیلانے کا باعث بننے والے اختلاف رائے کی بجائے ہمیں محبت و یگانگت اور اخوت و بھائی چارے جذبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جی سی ایس ایلومینائی ایسوسی ایشن کا یہ اجتماع باہمی نفرتیں مٹانے اور انسانی حذبوں کو فروغ دینے کی زندہ مثال ہے۔ سنیئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے اس تقریب کو ہر حوالے سے کامیاب قرار دیا اور سرپرست اعلیٰ و پرنسپل کالج ڈاکٹر ممتاز احمد نے کالج کے لان میں مینار پاکستان کی طرز کی ایک یادگار تعمیر کرانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
جی سی ایس ایلومینائی 

مزید :

کلچر -صفحہ آخر -