1ہزار سے ائد ممنوعہ،غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کئے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(آن لائن) نادراکی جانب سے 1ہزار سے زائد ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق نادرا حکام نے مالی سال 2018/19سے 2020/21کے دوران مجموعی طور پر 1ہزار190ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے صرف 80اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا ریکارڈ آڈٹ حکام کو فراہم کیا گیااور 1ہزار 110 اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ نہ مل سکا نادرا حکام نے وضاحت دی ہے کہ ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے اور نادرا وزارت داخلہ کی جانب سے منظور کئے جانیوالے اسلحہ لائسنس جاری کرتا ہے نادرا کی جانب سے آڈٹ کو فراہم کئے جانے والے ریکارڈ کے مطابق صرف427ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ وزارت داخلہ کے پاس موجود ریکارڈ کے مطابق 78ممنوعہ بور جبکہ 2غیر ممنوعہ بورڈ کے اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے تھے اور نادرا کے پاس 347ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا آڈٹ حکام نے سینکڑوں کی تعداد میں اسلحہ لائسنس جاری کئے جانے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرنے کی سفارش کی ہے۔
انکشاف