ایپکا کا ملک میں بڑھتی ھوئی مہنگا ئی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

ایپکا کا ملک میں بڑھتی ھوئی مہنگا ئی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)ایپکا نے ملک میں بڑھتی ھوئی مہنگا ئی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔ملک کا سب سے بڑا مسلہ مہنگائی ھے۔ 75 سال سے سیاست دانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا اور غلام سرور مرکزی نائب صدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا۔کہ 75 سال ھوئے کہ ھمارا ملک آزاد ھوا ھے۔اور ان سیاست دانوں نے IMF اور دیگر ممالک سے قرضے لے کر کر پاکستان کے ھر بچے کو مقروض بنا دیا ھے۔اور اب ملک مکمل طور پر اس مہنگائی کی وجہ سے دیوالہ ھونے کے قریب ھے۔یہاں تک کہ آیندہ ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواھیں ادا کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ خزانے میں پیسے نہیں۔ملک بھر کے تمام تنظیموں نے مہنگائی کے خلاف ایکا کر لیا ھے۔اور عنقریب لاکھوں سرکاری ملازمین  اس مہنگائی کے سونامی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے