خضدار،گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3افراد قتل
خضدار (این این آئی) خضدار کی تحصیل کرخ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تحصیل کرخ کے علاقے کلی اکرو میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے۔
3 افراد قتل