بلوچستان میں 3ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس بحال ہو گئی

  بلوچستان میں 3ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس بحال ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔محکمہ ریلویز کے مطابق مچھ سے پشاور روانگی کیلئے جعفر ایکسپریس کی نئی بوگیاں مچھ پہنچا ئی گئیں اوردس بوگیوں پر مشتمل جعفرایکسپریس ٹرین سکھر، لاہور، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔اس سے قبل 164مسافروں کو بسوں کے ذریعے انتہائی سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے مچھ پہنچایا گیا۔رواں برس مون سون سیزن کے دوران غیر متوقع شدید بارشوں نے بلوچستان میں انفر اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا تھا۔بارشوں اور سیلاب کے باعث کوئٹہ اور مچھ سمیت کئی مقامات پر ٹرینوں کی پٹڑیاں تک اکھڑ گئی تھیں جس کی وجہ سے بلوچستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے ٹریوں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ٹرین سروس

مزید :

کلچر -صفحہ آخر -