سکھر، مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر سنی رابطہ کونسل کا دکھ کا اظہار 

سکھر، مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر سنی رابطہ کونسل کا دکھ کا اظہار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی)سنی رابطہ کونسل ضلع سکھر کے رہنما ؤں مولانا سید رشید احمد شاہ بخاری، مولانا غلام نبی عثمانی، مولانا دین محمد فاروقی اور مولانا دھنی بخش تبسم اورپاکستان راہ حق پارٹی سٹی سکھر کے رہنماؤں مولانا محمد معاویہ، سید اکبر گردیزی، ہدایت اللہ خان اور وقاص انصاری و دیگر نے مفتی اعظم پاکستان اور صدر جامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی کلمات میں کہا کہ آپ کی تمام زندگی درس و تدریس،اسلام کی اشاعت اوراصلاح معاشرہ میں گذری وہ اپنے اکابرین واسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر تھے مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین اور خادم حدیث سے محروم ہو گیا مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ وہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی مدظلہ اور مرحوم کے دیگر لواحقین و ورثاء اور جامعہ دارالعلوم کی انتظامیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اورلواحقین کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔