سکھر،پولیس فرائض سے غافل شہر میں چوروں کا راج

سکھر،پولیس فرائض سے غافل شہر میں چوروں کا راج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھرپولیس فرائض سے غافل شہر میں نامعلوم چوروں کا راج،چوری،ڈکیتی،لوٹ مار میں اضافہ، شہریوں میں خوف کی فضاء،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھرپولیس کی جانب سے فرائض غفلت برتنے پر شہر میں نامعلوم چوروں کا راج ہوگیا ہے اور جرائم پیشہ افراد نے ایک بار پھر سرگرمیاں تیز کردی ہے گذشتہ روز تھانہ اے سیکشن سکھر کی حدود حرا اسپتال کے باہر سے انسپکٹر علی مراد عباسی کی کرولا کار نمبر AHQ. 998 رنگ سفید ماڈل 2005 نامعلوم چور چوری کرکے با آسانی فرار ہو گئے جبکہ تھانہ آباد کی حدود نزد میں قائم نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز سے چار نامعلوم مسلح افراد نے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ نیو پنڈ کی حدود نزد شکارپور پھاٹک کے قریب جانوروں کے چارے کی دوکان سے مسلح افراد نے دوکان مالک غلام مرتضی میمن سے تقریباً 50 ھزار روپے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔چوری،ڈکیتی،لوٹ مار میں اضافے کی وجہ سے شہریوں میں خوف کی فضاء پھیل گئی اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔