ڈیرہ،ہوزری کی دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی
ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ شہر کے گنجان آبادعلاقہ کمشنری بازار محلہ مجاہد نگر میں رات گئے ہوزری کی دوکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی بناء پر آتشزدگی، ریسکیو1122کی فائر فائٹنگ ٹیم کا بروقت رسپانس، آگ پر قابو پاکر مزید پھیلنے سے روک کر قریبی گنجان آباد رہائشی اور کمرشل ایریا کو بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا لیا۔ ریسکیو 1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ شہر کے گنجان آبادعلاقہ کمشنری بازار محلہ مجاہد نگر میں رات گئے ہوزری کی دوکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے پرآگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متاثرہ دوکان سمیت دیگر دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو1122کی فائر فائٹنگ ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پاکر اسے پھیلنے سے روک کر قریبی گنجان آباد رہائشی اور کمرشل ایریا کو بڑے جانی اور مال نقصان سے بچا لیا تاہم آتشزدگی سے متاثرہ ہوزری کی دوکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی جس میں لاکھوں روپے کا نقصان بتایا جارہا ہے۔ انجمن تاجران کمشنری بازاراور دیگر تاجر تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ، تحصیل حکومت اور صوبائی حکام سے متاثرہ دکاندار کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔