101گروپ کا ڈسٹرکٹ ون لاہور کی میگا لانچنگ تقریب کا اہتمام 

101گروپ کا ڈسٹرکٹ ون لاہور کی میگا لانچنگ تقریب کا اہتمام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) 101گروپ کے زیر اہتمام لاہور کے سب سے شاندار رہائشی منصوبے ڈسٹرکٹ ون لاہورکی میگا لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب میں آئمہ بیگ،ساحر علی بگا اور جوش بینڈ کی سحر انگیز پرفارمنس نے سامعین کیلئے سماں باندھ دیا۔ 101گروپ نے اپنے تمام پراجیکٹس اور بالخصوص ڈسٹرکٹ ون لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں اور لانچنگ سے متعلق لائحہ عمل سے تمام سیلز پارٹنرز اور کسٹمرز کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گروپ ڈائریکٹر اور چیف کمرشل آفیسر عاصم افتخار نے شرکاء کو پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب 101گروپ ڈسٹرکٹ ون فیصل آبادپراجیکٹ کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ جس کی تفصیلات سے سٹیک ہولڈرز کو آئندہ کچھ دنوں میں آگاہ کیا جائے گا۔ ہیڈ آف سیلز اینڈمارکیٹنگ مہروز طارق نے ڈسٹرکٹ ون لاہور پراجیکٹ کی نمایاں خصوصیات کے بارے شرکاء کو بریف کیا۔ تقریب کے اختتامی مرحلہ پر شرکاء کو لطف اندوز کرنے کیلئے آئمہ بیگ،ساحر علی بگا اور جوش بینڈنے اپنی سریلی آواز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کے دل جیت لئے۔ شرکاء کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ ون لاہور اپنی طرز کا منفرد پراجیکٹ ہے اور محفوظ سرمایہ کاری کیلئے نادر مواقع فراہم کر رہا ہے۔ 
101گروپ 

مزید :

کلچر -صفحہ آخر -