پی ٹی آئی اب ایک عوامی قوت بن چکی: ملک شاہ محمد وزیر

پی ٹی آئی اب ایک عوامی قوت بن چکی: ملک شاہ محمد وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی نگرانی میں کاس کلہ پٹھونہ ممند خیل ضلع بنوں سے جمعیت علمائے اسلام کے دیرینہ کارکنان نائب ناظم شیرابت خان اور شاہ زیب خان نے خاندان و دوست احباب سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے اس موقع پر چیف آف ممند خیل ملک میرشماد خان،ملک میر گلاپ خان،حافظ مطیع اللہ اور ملک ثناء اللہ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اب ایک عوامی قوت بن چکی ہے لوگوں کا تحریک انصاف اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت پر ہوتے ہیں نہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے اور نہ کسی کو اسکے حق سے محروم کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اس وقت ملک کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ حقیقی آزادی مارچ ہر حال میں کامیاب ہوگا کیونکہ عوام آزادی مارچ میں عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔