منشیات فروش،سمگلر گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

  منشیات فروش،سمگلر گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ متنی اور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران2 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر5 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان کے خلا ف مقدمات در ج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ متنی اور تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران2 ملزمان گل محمد عرف گلو ولد عجب خان سکنہ زنگلی اور امتیاز عرف ڈسلویٰ ولد نذیر سکنہ کوٹلہ محسن خان کو گرفتا ر کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر5 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان کے خلا ف مقدمات در ج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،