سکھر، افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنرل حمید گل فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے تیر چوک تا گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی اورافواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے، ریلی کی قیادت جنرل حمید گل فاؤنڈیشن سکھر کے صدر عبدالجبار سومرو کر رہے تھے جبکہ ریلی میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر جاوید میمن نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بیازی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے افواج پاکستان کا ناقابل فراموش کردار و خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کی جانب سے افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے