اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا: سردار علی امین گنڈاپور

اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا: سردار علی امین گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی ا مین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا مارچ ہمیشہ پر امن رہا ہے، مولانا فضل الرحمن اور بلاول زرداری نے بھی ہمارے دور میں مارچ کئے، ہم نے ان کا راستہ نہیں روکا لیکن عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، توشہ خانہ چوری نہیں، عمران خان نے قانونی طریقے سے تحائف خریدے جن کی رسیدیں بھی موجود ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے بھی توشہ خانہ سے تحائف خریدے لیکن کوڑیوں کے بھاؤ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے میڈیا ٹاک میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امپورٹیڈ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث مہنگائی عروج کو پہنچ چکی، آٹا، چینی، گھی، ٹماٹر اور دیگر کی قیمتیں عام آدمی  کی قوت خرید سے باہر ہیں، عمران خان کی حکومت میں مہنگائی مارچ کرنے والے آج ستو پی کر سو رہے ہیں۔