شہر میں مہنگائی عروج پر‘ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام
پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سرکاری نرخ نامہ پر عمل درامد کروانے میں ضلعی انتظامیہ بے بس دکھائی دینے لگی شہر کے بازاروں میں سرکاری نرخ نامہ کے بر عکس سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے شہریوں نے اس حوالے سے نوٹس لیکر منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے شہر کے بازاروں میں سبزی کی قیمتیں ٹماٹر 220 سے 240روپے فی کلو،پیاز 240،کچالو 70روپے،سبز مرچ 180،ادرک 400سے اوپر فی کلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ پھلوں کی قیمتیں سیب 220روپے، انگور 425،کیلا 120روپے میں فروخت ہونے لگا جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ نرخ نامہ پر عمل درامد کروانے میں بے بس دکھائی دینے لگی اور خود ساختہ قیمتیں لگانے والے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے۔