بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب بچوں کو تعلیم و صحت کیلئے وظائف دے رہا ہے: شازیہ مری
اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر چیئر پرسن آئی ایس پی شازیہ مری نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہزاروں غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیم و صحت کیلئے وظائف دے رہا ہے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہاکہ دنیا 20 نومبر کا دن بچوں کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے یہ دن بچوں کے فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا دن ہے شازیہ مری نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہزاروں غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیم و صحت کے لئے وظائف دے رہا ہے وظائف بینظیر نشوونما پروگرام اور بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت دیئے جا رہے ہیں، ماں بچے کو صحتمند بنانے کیلئے وٹامنز و منرلز کے ساشے دئیے جاتے ہیں بینظیر تعلیمی وظائف کے ذریعے غریب خاندانوں کے بچوں کو وضائف دئیے جاتے ہیں بچیوں پر زیادہ توجہ ہے تاکہ غریب والدین ان کی تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں حالیہ سیلاب میں لاکھوں بے گھر ہونے والے بچوں کو بھی یاد رکھنا ہے وفاقی وزیر سیلاب متاثرہ بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں آئیں مل کر ان مصیبت زدہ بچوں کی مدد کریں ہم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کرتے ہیں۔
شازیہ مری