منشیات اور شراب سمگل کر نے  کی کو شش ناکام،ملزم گرفتار

       منشیات اور شراب سمگل کر نے  کی کو شش ناکام،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ پھندو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کار وائی کے دوران منشیات اور شراب سپلائی کرنے میں ملو ث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کا تعلق شبقدر سے ہے،جو رکشہ کے زریعے اپنے مخصوص گاہک کو چرس اور شراب سپلائی کر نے کی کوشش کر رہا تھا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے25 بوتل شراب اور 2 کلو گرام سے زائد چرس  بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھندو وارث خان نے خفیہ اطلاع ملنے پررنگ روڈ نزد شفتل بانڈہ ناکہ بندی کے دوران مشکو ک رکشہ کو روک کر تلا شی لینے پر رکشہ سے 25 بوتل شراب اور 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم عصمت ولد کشر خان بھی گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق شبقدر سے ہے، جو رکشہ کے ذریعے اپنے مخصوص گاہک کو شراب اور چرس سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران  اپنے جرم میں ملو ث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے خلاف مقد مہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے