نوشہر ہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر وکیل جاں بحق

نوشہر ہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر وکیل جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       نوشہرہ، پشاور(این این آئی)نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحصیل پبی بار کے سینئر وکیل کو قتل کر دیا۔واقعہ پر پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ ساجد وسیم گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہ ہو سکے دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں ہائیکورٹ کے سینئر وکیل رضاء اللّٰہ خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ملزم نے 3 دن قبل رضاء اللّٰہ ایڈووکیٹ کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ملزم مقتول کا بھتیجا ہے جس کا چچا سے جائیداد کا تنازع تھا، پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ملزم کسی ضروری دستاویز کے حصول کے لیے گھر آیا ہوا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے چچا رضاء اللّٰہ ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف تھانہ غربی میں مقدمہ بھی درج ہے۔
وکیل قتل