مسلمان فٹبال ورلڈ کپ ایونٹ  سے دور رہیں، القاعدہ کا انتباہ 

       مسلمان فٹبال ورلڈ کپ ایونٹ  سے دور رہیں، القاعدہ کا انتباہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ (آن لائن) شدت پسند تنظیم القاعدہ مسلمانوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اس فٹبال ورلڈ کپ ایونٹ سے دور رہیں۔القاعدہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کسی پر تشدد کار ر و ا ئی کی دھمکی شامل نہیں ہے ’رائٹرز‘ کے مطابق القاعدہ کی سرگرمیوں اور بیانات پر نظر رکھنے والے ایک غیر سرکاری ادارے ’سائٹ انٹیلی جنس گروپ‘ کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یمن میں قائم القاعدہ کی شاخ نے ورلڈ کپ کے انعقاد پر قطر کو شدید تنقید کیا نشانہ بنایا ہے۔القاعدہ کی جانب سے جاری مبینہ بیان میں کہا گیا کہ بد عنوان، بد اخلاق افراد، ہم جنس پرست اور ملحد لوگوں کو ایک عرب ملک میں لایا گیا ہے۔القاعدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قطر میں منعقد ورلڈ کپ نے مسلم ممالک پر قبضے اور ان میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کا کام کیا ہے۔
القاعدہ انتباہ

مزید :

صفحہ اول -