عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے،رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے،ہمارا ملک بدنام ہو گا،خانہ جنگی کا خطرہ ہو گا۔اس افرا تفری کے ذمہ دار بھی عمران ہیں۔دشمن تو یہی چاہتا ہے۔ آج آرمی چیف کیلئے سمری موو ہوسکتی ہے اور ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائیگا، یہ سب کچھ عمران کی آمد سے پہلے ہو جائے گا۔ جو اللہ کو منظور ہو گا ہو جائے گا۔ اس مسئلے پر کسی جگہ بھی کوئی اختلاف نہیں۔ پانچ ناموں میں سے فیصلہ ہو گا۔ آئین وزیر اعظم کو کسی مشاورت کی اجازت نہیں دیتا البتہ انڈرسٹینڈنگ ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عمران خان پہلے ہی حکومت اور سکیورٹی اداروں پر الزامات لگا چکے ہیں۔اس صورتحال میں ملک دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایاعمران نے توشہ خانہ سے چوری بھی کی،یہ اللہ کی پکڑ میں ہے، اس کا منہ کالا ہو گیا ہے۔ گھڑیوں پر نیب اور ایف آئی اے انکوائری کر رہے ہیں،اب تک کی تفتیش کے مطابق قانون توڑا گیا ویلیو بھی کم لگوائی۔ سعودی عرب اطلاع پہنچ چکی ہے، پورا کیس نیب کے پاس جا سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر مسلح لوگ آئے تو روکا جائیگا، اسلحے کا استعمال ہوا تو فورسز جوابی کارروائی کریں گی۔
رانا ثناء