اقتدار کی محرومی نے عمران کا دماغی توازن خراب کردیا،اسکو سمجھ نہیں آ رہی الزام کس پر لگانا ہے:وفاقی وزراء

اقتدار کی محرومی نے عمران کا دماغی توازن خراب کردیا،اسکو سمجھ نہیں آ رہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی الزام کس پر لگانا ہے۔ٹوئٹر پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے، اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گرا سکتی ہے، اسکو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگا رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ہم نے عمران کی غیر قانونی حکومت کو برداشت کیا، اب 4حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں،ان کا جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔انہوں نے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے استعفے منظور کراتے،یہ اگر صوبائی حکومتیں توڑ دیتے تو نئے انتخابات کا ماحول خود بخود بن جاتا۔انہوں نے کہا کہ انتشار کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ملک چلنے نہ دینا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل مسلسل تو لگائے جا رہا ہے مگرخان کو ڈیفنڈ کرنے کوئی رہنما نہیں آ رہا ہے،اور قوم کو انتظار بھی ہے کہ غیر ملکی عدالتوں میں کیس کب دائر ہونگے،کیونکہ ہیجان سی کیفیت ہے کہ یوٹرن نہ لے لیا جائے۔
وفاقی وزراء

مزید :

صفحہ اول -