عمران خان کی مالی شفافیت کو چور ٹولہ کبھی داغدار نہیں کر سکتا،مسرت جمشید
لاہور(این این آئی) ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کے خلاف محض ایک گھڑی پر پراپیگنڈاکر رہی ہے حالانکہ عمران خان نے کرکٹ کے دوران تحفے کے طور پر ملنے والی 3 گاڑیاں اور 2 پلاٹس شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کر دئیے تھے۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج بھی ہر فنڈریزنگ کا آغاز چیئرمین خود سے عطیہ کرکے کرتے ہیں۔عمران خان کی مالی شفافیت کو یہ چور ٹولہ کبھی داغ دار نہیں کر سکتا۔جب بھی یہ پراپیگنڈا کی کوشش کرتے ہیں تو اپنا مذاق بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ 26 نومبر کو عوام ان کی ہر سازش اور ہر پراپیگنڈے کا احتساب کرے گی۔وفاق پر مسلط جعلی حکومت کی کارکردگی صرف دعوؤں اور اشتہارات تک ہی محدود ہے۔
مسرت جمشید