آرمی چیف کے تقرر  پر سیاسی ہیجان برپا،وفاقی حکومت خراب معیشت،بدامنی کی ذمہ دارہے:تحریک انصاف

آرمی چیف کے تقرر  پر سیاسی ہیجان برپا،وفاقی حکومت خراب معیشت،بدامنی کی ذمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد، ملتان (نیوزایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سازش کے نتیجے میں معرض وجود میں آنیوالی حکومت کے 7 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے فنڈز ہی روک دئیے، تباہ حال معیشت اور برا طرز حکمرانی ملک میں نئی تباہی لا رہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ہر قسم کی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہئیں؟اسد عمر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصلاح کی جائے۔اسد عمر نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے ملک کی ضرورت ہے جہاں کے عوام اپنے فیصلے خود کریں اورکسی کے تابع نہ ہوں، ایسا ملک جہاں طاقت صرف عوام کے پاس ہو اور ایسا ملک جہاں عوام اداروں سے بالا تر نہ ہو اور ادارے عوام سے بالاتر نہ ہوں۔حماد اظہر نے کہاہے کہ حکومت کا دھیان صرف عمران خان پر مرکوز ہے،ان کی توجہ صرف اپنی طاقت اور دولت کی حفاظت کے لیے ریاستی اداروں کو مینیج کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس بے شرم اور خود غرض حکومت سے کئی زیادہ بہتر کا مستحق ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے،عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری اس سلسلے میں کوئی چوائس نہیں ہے۔
تحریک انصاف

مزید :

صفحہ اول -