ارشد شریف کے قتل،عمران پر حملے کی سازش لندن میں ہوئی:تسنیم حیدر،تسنیم کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں:مریم اورنگزیب

ارشد شریف کے قتل،عمران پر حملے کی سازش لندن میں ہوئی:تسنیم حیدر،تسنیم کا (ن) ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

      لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن)لندن کے ترجمان ہونے کا دعویٰ کرنیوالے شخص تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے اور صحافی ارشد شر یف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق تسنیم حیدر شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ (ن) سے منسلک ہوں، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔ترجمان نے بتایا ’مجھے کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے۔ ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔‘’نواز شریف سے کہا گیا کہ تسنیم حیدر کے پاس شوٹرز ہیں اور وہ یہ کام کر سکتے ہیں۔ نواز شریف نے مجھے کہا کہ شوٹر آپ مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو وزیر آباد میں جگہ دیں گے اور الزام پنجاب حکومت پر آئے گا۔ جب میں نے انکار کیا تو مجھے بتایا گیا کہ ہم نے شوٹرز کا بندوبست کرلیا۔‘تسنیم حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس ان ملاقاتوں کی تصاویر موجود ہیں، سازش سے برطانوی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے، 2 ملاقاتوں میں صرف میں نواز شریف اور ناصر بٹ موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے بلایا تو بیان دینے کے لیے جاؤں گا، نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کو لندن آنے دیں پھر منصوبے پر عمل کریں۔ترجمان نے کہا کہ پارٹی کو معلوم تھا کہ ارشد شریف کینیا میں ہے اور اسے قتل کرانا ہے، مجھے قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ ارشد شریف کو کینیا میں ٹھکانے لگایا جائے، میں نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کرنے کیلئے کینیا میں میرے روابط نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا نواز شریف کیساتھ مریم نواز نے بھی بہت دباؤ ڈالا، میری مریم نواز سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ناصر بٹ نے بتایا مریم بھی آگئیں، نواز شریف اور مریم کا بہت دباؤ ہے۔تسنیم حیدر کا کہنا تھا پہلے بھی میٹنگز ہوئیں، کبھی ایسی باتیں نہیں ہوئی تھیں، اب ان کے الفاظ پر میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ناصر بٹ کو پارٹی میں نائب صدر میں نے بنوایا تھا۔
تسنیم حیدر الزام

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں۔اپنے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے،تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔انہوں نے کہاکہ  اے آر وائے کو چیلنج ہے کہ یہ خبر برطانیہ میں آن ائیر کرے،برطانیہ میں جھوٹی خبر اس ڈر سے نشر نہیں کرتے کیونکہ پہلے بھی جھوٹ پر جرمانے بھر چکے ہیں، جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔مسلم لیگ ن برطانیہ   کے صدر زبیر گل نے تسنیم حیدر سے متعلق تردیدی بیانات جاری کردیے،زبیر گل نے کہا کہ تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن)نے ترجمان ہرگز نہیں ہیں، ان کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لے کر جائیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کے لیے رچایا گیا ہے،ن لیگ برطانیہ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ تسنیم حیدر کے دائیں اور بائیں بیٹھے دونوں افراد پی ٹی آئی کے عہدیدار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر کے ساتھ بیٹھے لوگ نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرواتے ہیں،مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ تسنیم حیدر ن لیگ لندن کے ترجمان نہیں ہیں، ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو وہ جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں،مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مشیر برائے داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا اور اسے شامل تفتیش کرلیاہے۔لندن میں تسنیم حیدر نامی شخص نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف اور پی ٹی ا?ئی چیئرمین عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اس حوالے سے مشیر برائے داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا اور اسے شامل تفتیش کرلیاہے۔انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد ن لیگ کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت سیپوچھ گچھ ہوگی۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ لندن پلان سے متعلق مبینہ ویڈیو میں انکشافات لرزہ خیز ہیں، شوٹرز سے ہمارے لیڈر کو قتل کرانے کی سازش  کے کرداروں سے پردہ اٹھ چکا لہٰذا عدلیہ سے اعلیٰ سطح کا کمیشن بناکرتحقیقات کامطالبہ کرتیہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ تسنیم حیدرنواز شریف کے بہت قریبی ہیں انکی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں،تسنیم حیدرکے الزامات پرانہیں شامل تفتیش کرناچاہئے،تسنیم حیدر کے  الزامات  پر  ردعمل میں فواد چوہدری  نے کہا کہ لندن میں اس قسم کے الزامات بہت سوچ سمجھ کرلگائے جاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ تسنیم حیدر کے الزامات کی تحقیقات کرکے سچ قوم کے سامنے لایاجائے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب تسنیم حیدرکے الزامات کانوٹس لیناچاہئے اور سنگین الزامات کی تحقیقات کرکے سچ قوم کے سامنے لایا جائے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -