توشہ خانہ کیس،فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

توشہ خانہ کیس،فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں فرح گوگی کو اسمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا، ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای آئی۔فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں، حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی استعمال کرتی رہیں۔ دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملا۔
فرح گوگی

مزید :

صفحہ اول -