گوادر میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کار ریلی
گوادر (این این آئی)ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بھی سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایشیا چوک سے میرین ڈرائیو تک کار ریلی نکالی گئی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے ریلی میں بھرپور شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر شرکاء نے سیکورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور قیام امن اور سیلاب کے دوران بروقت مدد فراہم کرنے کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔
کار ریلی