پنجاب اسمبلی کا اجلاس  آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس  آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6روز کے وقفے کے بعد آج (پیر)دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات کے جوابات پوچھے جائیں گے۔ توجہ دلاؤ نوٹسز کے علاوہ مختلف اضلاع کئی مقامی حکومتوں اوربہاولپور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مالی سال2017-18 کی آڈٹ جبکہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -