وزیر مملکت توانائی مصدق ملک اور  سیکریٹری کا پی ایس او کے صدر دفتر کا دورہ 

وزیر مملکت توانائی مصدق ملک اور  سیکریٹری کا پی ایس او کے صدر دفتر کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وزیر مملکت (پیٹرولیم ڈویژن) برائے وزارت توانائی، مصدق ملک اور پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری انچارج کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے کراچی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید طٰہٰ نے کمپنی کی سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ مہمانوں سے ملک میں توانائی کی طلب  اور فراہمی، سپلائی چین کی پائیداری، مستقبل کی حکمت عملی اور لائحہ عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تاکہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو تسلی بخش طریقے سے پورا کیا جا سکے۔
دورہ

مزید :

علاقائی -