کراچی ، نیب نے محکمہ تعلیم سندھ سے بجٹ اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے محکمہ تعلیم سندھ سے بجٹ اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب کراچی نے کہاہے کہ سکولوں کی تزئین وآرائش پر اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،فنڈز ملنے کے دستاویزات اور پروجیکٹ کی بجٹ اپروول فراہم کی جائے ،نوٹس میں مزید کہاگیاہے کہ بینک کے ذریعے رقم کی منتقلی کی رسیدیں فراہم کیا جائیں۔